کراچی میں 5کروڑ کی بینک ڈکیتی کا ملزم گرفتار

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)کراچی میں سکیورٹی گارڈ محمد ثاقب کی مبینہ ملی بھگت سے بینک کیش وین ڈکیتی کا ملزم زوہب حسین اپنے آبائی چک نمبر63 کے بی سے گرفتار ملزم کے بھائی کے گھر سے 5 کروڑ 31 لاکھ 85 ہزار 500 روپے برآمد۔۔۔
اتنی بڑی تعداد کے نوٹ کھاد والی بوریوں میں ڈال کر زمین کھود کر دبا رکھے تھے یہاں یہ امر بھی قابل زکر ہے کہ چار روز قبل برامد ہونے والی مسروقہ رقم تا حال کراچی پولیس کے حوالے کی گئی نا ہی گرفتار دونوں ملزمان کسی عدالت میں پیش کیے گئے البتہ وہاڑی پولیس نے اپنی واہ واہ کرانے کے لیے برآمد شدہ پانچ کروڑ سے زائد کی نقد رقم پہلے لاہور منتقل کرکے مقامی افسروں نے گزشتہ روز ائی جی آفس سے شاباش لی اور سوشل میڈیا پر کارکردگی کی تشہیر جاری رکھی پھرپانچ کروڑ سے زائد کی مسروقہ رقم آج وہاڑی منتقل کر کے دوبارہ ناصرف پریس کانفرنس کی گئی بلکہ پولیس لورز اہم شخصیات سے لمبی لمبی تعریفی تقاریر بھی کروائیں پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان کوآج مقامی عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے جب کہ مسروقہ رقم کو بھی ایک دو روز میں ایس ایچ او کورنگی کراچی کے سپرد کر دیا جائے گا ۔