مظفر گڑھ، مسیحی رہنمائوں کا چرچ کی دکانوں پر قبضہ ختم کرانے کیلئے ایڈیشنل ڈی سی سے ملاقات

مظفر گڑھ، مسیحی رہنمائوں کا چرچ  کی دکانوں پر قبضہ ختم کرانے کیلئے  ایڈیشنل ڈی سی سے ملاقات

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر) سینٹ میری چرچ مظفرگڑھ شہر کی دکانوں سے قابضین کی بیدخلی کے لیے ضلع بھر سے آئے پادری صاحبان نے۔۔

 مسلم لیگ ن مینارٹی ونگ کے ڈویژنل کوآرڈی نیٹر وسیم شاکر مسیح اور دیگر شرکاء کیساتھ گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مظفرگڑھ عابدہ فریدسے ملاقاتیں کیں اور انہیں مسیحی کمیونٹی کی جانب سے سینٹ میری چرچ کی پراپرٹی پر قابضین کی بیدخلی اور پراپرٹی کی واگزاری کے لیے کروائے گئے قانونی،انتظامی،عدالتی فیصلہ جات سے اگاہ کیا۔ اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے چرچ کے حق میں ہونیوالے فیصلہ جات کے باوجود ناجائز قابضین کیخلاف کاروائی نہ کیے جانے پر اپنے خدشات و تحفظات کا اظہار کیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں