پولیس انسپکٹر شبانہ سیف اقوام متحدہ امن مشن کیلئے منتخب

ملتان (کرائم رپورٹر)اقوام متحدہ کے امن مشن کے امتحان میں ملتان پولیس نے نمایاں اعزاز حاصل کیا۔
ایس ایچ او تھانہ پرانی کوتوالی انسپکٹر شبانہ سیف اقوام متحدہ کے امن مشن کے لیے منتخب ہو گئیں۔جنوبی پنجاب سے واحد لیڈی آفیسر جو اقوام متحدہ کے امن مشن کے لیے منتخب ہوئیں۔