فیکٹریوں پر چھاپے ،10لاکھ روپے کی جعلی کھاد برآمد

ملتان( وقائع نگار خصوصی )محکمہ زراعت توسیع کی ملتان کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران جعلی کھاد فیکٹریوں پر چھاپے مارکر 10لاکھ روپے مالیت کی جعلی کھادیں برآمد کرکے بطور مال مقدمہ حوالہ پولیس کردی۔
اسسٹنٹ فرٹیلائزر کنٹرولر ملتان نے مظفرگڑھ روڈ پر شیر شاہ دربار اور بہاولپور روڈ پر چنگی نمبر14 میں جعلی کھاد فیکٹریوں پر چھاپہ مار کر10لاکھ روپے مالیت کی جعلی ڈی اے پی کھاد و میٹریل برآمد کرلیا اور موقع سے سینکڑوں پرنٹڈ، خالی بیگز و دیگر میٹریل بھی قبضہ میں لے لیا۔ گاڑی پر50بوری کھاد لوڈ تھی جوکہ فروخت کیلئے مارکیٹ بھیجی جارہی تھی۔ ملزم محمد اصغر ولد محمد نواز کرناول کیخلاف تھانہ مظفر آباد میں اندارج مقدمہ کیلئے اشتغاثہ جمع کرادیا۔اسی طرح بہاولپور روڈ پر چنگی نمبر14میں جعلی کھاد فیکٹری پر چھاپہ مارا۔موقع پر 20بوری سونا ڈی اے پی کھاد رکشہ پر لوڈ تھی جسے قبضہ میں لیکر حوالہ پولیس کردیا اور ملزموں محمد آصف کرناول اورنعیم مظفر کیخلاف تھانہ ممتاز آباد میں اندراج مقدمہ کیلئے استغاثہ دائر کیا۔ ملزم بغیر لائسنس و ریکارڈ کے جعلی کھاد بنارہے تھے ۔