بچوں کے عالمی دن پر سمرا پبلک سکول میں تقریب

بچوں کے عالمی دن پر  سمرا پبلک سکول میں تقریب

ملتان(خصوصی رپورٹر)بچوں کے عالمی دن کے سلسلے میں سمراپبلک سکول میں تقریب منعقد ہوئی۔۔

 جس سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل گورنمنٹ سمرا پبلک ہائی سکول ملتان خالد محمود خان نے کہا کہ یہ دن بچوں کے حقوق کے کنونشن کو اپنانے کا دن بھی ہے ۔ 1954 میں پوری دنیا میں بچوں کی ترقی اور خوشحالی کو فروغ دینے کے لیے اس روز کو جشن منایا گیا تھا، بچے ہمارا قومی اثاثہ ہیں، پاکستان کی ترقی اور طاقت انہی سے ہے اور یہی ہماری ضرورت ہے ۔ اس لیئے والدین اور اساتذہ بچوں کو اچھی تعلیم دیں اور، ان کی کردار سازی کے لیے ضروری تربیت دی جائے تاکہ وہ ہر قسم کی معاشرتی برائیوں سے پاک اور ایک اچھی نیک زندگی گزار سکیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں