ینگ جرنلسٹ لیڈر شپ پروگرام کے تحت تربیتی سیشن ختم

 ینگ جرنلسٹ لیڈر شپ پروگرام کے تحت تربیتی سیشن ختم

ملتان (کرائم رپورٹر) پولیس لائنز ملتان میں ینگ جرنلسٹ لیڈر شپ پروگرام کے تحت جاری تربیتی سیشن اختتام پذیر ہو گیا۔

جس میں ڈیپارٹمنٹ آف کمیونیکیشن سٹڈیز زکریا یونیورسٹی ملتان میں زیر تعلیمطلبا وطالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن انا محمد اشرف نے تربیتی سیشن کے اختتام پر طلبا و طالبات کو سرٹیفکیٹ دیئے .ایک ہفتہ سے جاری تربیتی سیشن میں سینئر پولیس افسروں، صحافیوں اور پولیس کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افسروں نے طلبا و طالبات کو آگاہی فراہم کی ۔ایس ایس پی انویسٹی یشن نے کہا کہ آپ نوجوان تعلیم مکمل کر کے صحافت کے شعبہ میں نام پیدا کریں، ہمیشہ حقائق اور سچائی پر مبنی رپورٹنگ کریں ۔ معاشرتی مسائل اجاگر کرنا ایک اچھے صحافی کی ذمہ داریوں میں شامل ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں