مہنگی کھاد فروخت کرنے کے الزام میں دکاندار پر مقدمہ

ملتان(کرائم رپورٹر)مہنگے داموں کھاد فروخت کرنے کے الزام میں ایک دکاندار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس تھانہ سٹی شجاع آباد کو پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے درخواست دی کہ دوران چیکنگ ایک کھاد ڈیلر کی دکان کو چیک کیا جہاں پر ملزم ندیم سرکاری ریٹ سے زائد قیمت پر کھاد فروخت کر رہا تھا جس کو رنگے ہاتھوں پکڑا پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔