پولیس میں نوجوان افسر آنے سے امیج بہتر ہوا:سہیل چودھری

 پولیس میں نوجوان افسر آنے سے امیج بہتر ہوا:سہیل چودھری

ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس ڈیپارٹمنٹ میں نوجوان پولیس افسروں کی آ مد سے پولیس کا امیج مزید بہتر ہوتا جا رہا ہے ۔

مستقبل میں مثبت اثرات بھی سامنے آ ئیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار ریجنل پولیس کیپٹن ( ر) محمد سہیل چودھری اور سٹی پولیس آفیسر ملتان منصور الحق رانا نے ایس پی گلگشت شاہ زیب کو کنفرم ہونے پر بیج لگانے کی تقریب کے دوران کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوان پولیس افسروں سے ہمیں بہت سی امیدیں وابستہ ہیں ۔ نوجوان پولیس افسر جرائم پیشہ افراد کی سر کوبی کرنے کے لیے بھر پور کارروائیاں عمل میں لائیں۔ریجنل پولیس آفیسر کی ہدایت پر کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں تاکہ حادثات کی روک تھام میں مدد مل سکے ۔ ملتان ریجن ملتان ، وہاڑی خانیوال اور لودھراں کے باسیوں سے اپیل ہے کہ وہ اپنے بچوں پر کڑی نگاہ رکھیں انہیں گاڑی یا موٹر سائیکل نہ دیں۔ اسوقت تک ملتان ڈسٹرکٹ میں کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 148مقدمات کا اندراج کر کے 148 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں