200سے زائد کم عمر ڈرائیورز کیخلاف مقدمات
ملتان(کرائم رپورٹر)ضلعی و ٹریفک پولیس کا بغیر لائسنس اور 18سال سے کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ۔
گزشتہ روز بھی پولیس نے مختلف مقامات پر کارروائی کرتے ہوئے بغیر لائسنس اور کم عمری میں تیز رفتار موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں چلانے کے الزام میں 200سے زائد کم عمر نوجوانوں اور طالب علموں کیخلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کر لیے ۔