صفائی میں بہتری کیلئے خصوصی آپریشن کا فیصلہ

ملتان(خبرنگارخصوصی)ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر نے صفائی میں بہتری کیلئے خصوصی آپریشن کلین اپ کا فیصلہ کیا ہے ۔
اس سلسلے میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے گزشتہ روز مرکزی مقامات اور اندرون شہر کی کلیئرنس پر فوکس کرتے ہوئے ملبہ اور کوڑا کرکٹ کی شہر سے باہر منتقلی کا سلسلہ شروع کردیا۔ قبل ازیں کمپنی عملے نے درباروں اور گنجان آباد یونین کونسلوں میں بھرپور صفائی آپریشن کیا اس موقع پر سموگ کے تدراک کیلئے آگاہی ریلی بھی نکالی گئی، فہیم لودھی نے کہا کہ کمپنی 68 یونین کونسلز سے روزانہ7سو ٹن سے زائد کوڑا کرکٹ اکھٹا کررہی ہے عملے اور مشینری کی کمی کے باوجود ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے کوشاں ہیں۔فہیم لودھی کا کہنا تھا کہ کوڑا کرکٹ کو آگ لگانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔