تحصیل ہسپتال میں تما م سہولیات موجود ہیں:ڈاکٹر مظہر اقبال

میلسی (نامہ نگار ) میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر مظہر اقبال نے آگاہی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل ہسپتال میلسی میں ماں بچے کی صحت کے حوالے سے۔۔
تمام سہولیات موجود ہیں۔صحت مند معاشرے کے لئے ماں کا صحت مند ہونا ضروری ہے۔ ڈاکٹر مظہر اقبال نے شرکا سے کہا کہ حاملہ خواتین کا کم از کم آٹھ مرتبہ مسند معالج سے چیک اپ کرائیں اور تشنج سے بچاؤ کے لئے ٹی ٹی کے حفاظتی ٹیکے لگوائیں۔مزید کہا کہ بچے کو پیدائش سے کم از کم ایک ہفتہ کے اندر ڈاکٹر سے معائنہ کرائیں اور ایک سال سے دو سال کے دوران بچے کو ذہنی اور جسمانی نشوونما کے لئے ماں کا دودھ کے ساتھ ساتھ اضافی غذا جاری کریں۔نیوٹریشن سپیشلسٹ علی امثل نجمی نے کہا کہ آج بھی پرانے دور کے ٹوٹکے استعمال کئے جاتے ہیں۔جس سے ماں اور بچے کی صحت خراب ہو جاتی ہے ۔غذا کا احتیاط بہت ضروری ہے ۔