ووکیشنل دستکاری سکول ختم کرنے خلاف شہریوں کا احتجاج

 ووکیشنل دستکاری سکول ختم کرنے  خلاف شہریوں کا احتجاج

جہانیاں(نامہ نگار)جہانیاں سے ووکیشنل دستکاری سکول ختم کرنے کے معاملہ پر شہریوں نے احتجاج کیا ،بیت المال کے۔۔

 زیر اہتمام جہانیاں میں قائم ووکیشنل دستکاری سکول جہانیاں سے ختم کرکے نئے داخلوں پر پابندی لگائی گئی تھی اور مبینہ طور پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر بیت المال خانیوال کی ذاتی دلچسپی کی وجہ سے ووکیشنل دستکاری سکول جہانیاں سے کبیر والہ منتقل کیا جا رہا تھا ،شہریوں نے احتجاج کیا ،شہریوں نے ایم ڈی بیت المال سے رابطہ کیا اور یہ معاملہ ان کے نوٹس میں لایا گیا جس پر انکوائری شروع کردی گئی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں