کامسیٹس یونیورسٹی وہاڑی میں گرینڈ سپورٹس ویک کا افتتاح

کامسیٹس یونیورسٹی وہاڑی میں گرینڈ سپورٹس ویک کا افتتاح

وہاڑی،لڈن (نمائندہ دنیا، نمائندہ خصوصی ، نامہ نگار) کامسیٹس یونیورسٹی وہاڑی میں گرینڈ سپورٹس ویک کی رنگارنگ افتتاحی تقریب کا آغاز کیا گیا ۔۔

گرینڈ سپورٹس ویک کا افتتاح ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ اور اولمپین ارشد ندیم اور ڈائریکٹر کامسیٹس ڈاکٹر شوکت سلیم فاروق نے فیتہ کاٹ کرکیا۔سپورٹس ویک کے افتتاحی روز طلبا اور طالبات نے مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لیا ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے کہا کہ طلبا اور طالبات کیلئے نصابی سرگرمیوں کے ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں بھی ضروری ہوتی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ اپنے طلبا اور طالبات کے سنہرے مستقبل کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے اولمپین ارشد ندیم نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ موجود ہے اگر اسکو نکھارا جائے تو یہی بچے ملک وقوم کا نام روشن کرسکتے ہیں۔ سخت حالات کے باوجود کبھی ہمت نہیں ہاری اور ہمیشہ محنت کی بدولت کامیابی مقدر بنی۔ ڈائریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی ڈاکٹر شوکت سلیم فاروق نے کہا کہ یونیورسٹی کے طلبا اور طالبات نے جہاں پر بین الاقوامی سطح پر نصابی سرگرمیوں میں اپنا نام پیدا کیا ہے وہیں پر غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی ملک و قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں