پارکو:کرپشن الزامات پر یونین صدر وہاب مروت فارغ

پارکو:کرپشن الزامات پر یونین صدر وہاب مروت فارغ

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر ) پاک عرب آئل ریفائنری اور نجی کمپنی کے ملازمین کے درمیان مستقل نوکریوں اور۔۔

 مراعات کا تنازع پر یونین کے نام پر فنڈز اور ورکرز کے کیس میں وکلا کے نام پر لاکھوں روپے کی کر پشن کے الزامات پر یونین کے صدر وہاب مروت کو فارغ کردیا گیا، یونین کے ورکرز نے باقاعدہ اجلاس میں نئے صدر اور جنرل سیکرٹری کا انتخاب کرکے پارکو انتظامیہ اور کیس کے حوالے سے فیصلے کرنے کا اختیار دیدیا، مظفرگڑھ کے علاقے قصبہ گجرات میں قائم پاکستان کی سب سے بڑی پاک عرب آئل ریفائنری اور نجی کمپنی کے ملازمین کے درمیان مستقل نوکریوں اور مراعات کے حوالے سے 34افراد کی طرف سے معاملہ لٹکا ہوا ہے جس پر مزدور انصاف یونین کے ممبران نے اپنا متفقہ اجلاس طلب کرکے مبینہ سابق صدر وہاب مروت کو عہدے سے فارغ کرتے ہوئے ہارون یاسین کو صدر اور محمد اشرف کو جنرل سیکرٹری منتخب کیا ہے ۔ اور اجلاس میں شریک ممبران نے نئے منتخب عہدیداروں کو پارکو انتظامیہ سے مذاکرات اور کیس کے حوالے سے فیصلے کرنے کا بھی اختیار دیدیا گیا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں