کوٹ ادو میں جرائم پیشہ عناصر نے زندگی عذاب بنا دی

کوٹ ادو میں جرائم پیشہ عناصر نے زندگی عذاب بنا دی

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)کوٹ ادو میں جرائم پیشہ عناصر نے شہریوں کی زندگی عذاب بنا دی۔نجی کلینک کے باہر سے۔۔

 مریض کا موٹر سائیکل،سبزی منڈی کے گیٹ سے محنت کش کا موٹر سائیکل ،پراپرٹی ڈیلر کے زیر تعمیر مکان سے ہزاروں کی اینٹیں،زمیندارکے رقبہ سے سولر انورٹر چوری ، ڈاکوؤں نے تاجر سے ہزاروں کی نقدی چھین لی،ٹھیکیدار نے مکان کی تعمیر کا ٹھیکہ لیکر طالبعلم کو ٹھگ لیا،مٹی چوری کی15پرجھوٹی کال کرنے والے کالرکو پولیس نے دھرلیا،چوری کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری کو بھگانے والے رشتہ دار کو پولیس نے دھرلیا۔پہلے واقعہ میں ٹبہ سلطان پورہ کوٹ ادو کا رہائشی حسنین رضا ڈھانڈلہ ختم نبوت چوک کالی نجی کلینک پر دوائی لینے گیا اور اپنی موٹر سائیکل باہر کھڑی کردی جو چوری ہوگئی موضع کچہ پتل کے محنت کش شہزاد بوہڑ سبزی منڈی کے گیٹ کے باہرکھڑی موٹرسائیکل، وارڈ نمبر14ای کے پراپرٹی ڈیلر مبشر حسین موریہ کے بستی پرہاڑ میں زیر تعمیر مکان سے 80ہزار مالیت کی اینٹیں ، ابراہیم کے رقبہ موضع فقیر والی سے سوولر انورٹر مالیتی90ہزار چوری ہوگیا۔ڈاکوؤں نے دائرہ دین پناہ کے علاقہ یوسف والا کے تاجر مطلوب حسین سے 45ہزارروپے نقدی لوٹ لی، تشدد بھی کیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں