سرکاری ریٹ نظر انداز ،سبزیاں، پھل مہنگے داموں فروخت

سرکاری ریٹ نظر انداز ،سبزیاں، پھل مہنگے داموں فروخت

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار )خانیوال شہر بھر میں سبزیوں وفروٹ کی قیمتیں سرکاری نرخ سے زیادہ وصول کی جانے لگیں۔۔

مارکیٹ کمیٹی کے ریٹ نظر انداز،دکاندار من مرضی کے ڈبل دام وصول کرنے لگے ،انتظامیہ مہنگائی کے جن کے سامنے بے بس کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں قیمتوں کوکنٹرول کیا جائے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر خانیوال سے مطالبہ کیا ہے من مانے ریٹ وصول کرنے والے دکانداروں کے خلاف بھاری جرمانے کئے جائیں اور ان کیخلاف مقدمات درج کئے جائیں جبکہ سبزی وفروٹ خریدنا بھی مشکل ہوگیا ہے شہریوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں