شادی ہالز کے خلاف کارروائی ، 2سیل

مظفرگڑھ( سٹی رپورٹر ) اسسٹنٹ کمشنر ناصر شہزاد ڈوگر نے خانگڑھ شہر میں شادی ہالز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2 شادی ہال سیل کر دئیے۔۔
اسسٹنٹ کمشنر نے ون ڈش کی خلاف ورزی پر مرحبا مارکیٹ کو سیل کردیا اور منیجر کو گرفتار کر کے حوالہ پولیس کر دیا۔ غیر قانونی طور پر زیر تعمیر شادی ہال کو سیل کر دیا، مذکورہ شادی ہال کے مالک نے سرکاری واجبات ادا کئے بغیر تعمیر کا کام شروع کر دیا تھا۔