ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والے چار بھٹے سیل،دو کو جرمانہ

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنرکوٹ ادو کے سموگ پر قابو پانے کیلئے تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقہ میں چھاپے۔۔
،زگ زیگ ٹیکنالوجی کااستعمال نہ کرنے والے 4اینٹوں کے بھٹوں کو سیل کردیا،2پر بھاری جرمانہ،2مالکان کے خلاف مقدمات بھی درج کرادئیے ۔ گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنرکوٹ ادو محمداصغراقبال لغاری نے نواحی علاقہ دائرہ دین پناہ میں بھٹوں پر چھاپے مارے ، زگ زیگ ٹیکنالوجی کااستعمال نہ کرنے پر4بھٹے سیل کرتے ہوئے 2مالکان کو2لاکھ روپے جرمانہ جبکہ امان اللہ،محمدارشد کے خلاف تھانہ دائرہ دین پناہ میں استغاثے بھجوا دیے جبکہ ڈپٹی کمشنر کوٹ ادوسید منور عباس بخاری کی ہدایات پر باقی تمام مالکان کو نوٹسز اور وارننگ بھی جاری کر دی گئی ۔