مخالفین نے ماں بیٹی پر کتے چھوڑ دیے ،دونوں زخمی

مخالفین نے ماں بیٹی پر کتے چھوڑ دیے ،دونوں زخمی

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)مخالفین نے ماں بیٹی پر کتے چھوڑ دیے ،دونوں ماں بیٹی شدید زخمی،شکایت کرنے پر مالک نے اینٹوں سے حملہ کردیا ۔۔

،کوٹ ادوکے نواحی علاقہ دائرہ دین پناہ بستی امیر شاہ کے رہائشی نذیر احمدملہیہ کی گاڈی برادری کے حامد خان گاڈی سے مخالفت چلی آ رہی ہے ،گزشتہ روز صبح کے وقت نذیر احمدملہیہ کی بیٹی شانزہ بی بی حامد خان گاڈی کے گھر کے سامنے سے گزررہی تھی کہ حامد نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ خونخوارکتا چھوڑ دیا، پالتو کتے نے شانزا بی بی کو کاٹ لیا،بچی کے چلانے پر ماں زرینہ بی بی چھڑانے آئی تو کتے نے اس کو بھی کاٹ کر شدید زخمی کر دیا، شکایت کرنے پر زرینہ بی بی کو الٹا اینٹیں ماریں جس سے اس کا ماتھا زخمی ہوگیا۔ پولیس تھانہ دائرہ دین پناہ نے نذیر احمدکی مدعیت میں کتے کے مالکان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں