گرلز کالج کرمپور کی تیار عمارت کھنڈرات میں تبدیل

وہاڑی(نمائندہ خصوصی) 10 کروڑ کی لاگت سے گرلز کالج کرمپور کی تیار عمارت کھنڈرات میں تبدیل ہو گئی ۔
2014میں گرلز کالج کے قیام کیلئے 10کروڑ کی گرانٹ مہیا کی گئی محکمہ بلڈنگ کے افسروں اور ٹھیکیدار نے عمارت کی تعمیر میں روایتی سستی اور نااہلی کا مظاہرہ کی، ٹھیکیدار نے کام ادھورا چھوڑ دیا اور گورنمنٹ سے مزید گرانٹ طلب کرنے لگا ،ٹھیکیدار اور محکمہ بلڈنگ کے افسروں نے نہ تو عمارت کی حفاظت کیلئے کوئی سکیورٹی کا نظام بنایا اور نہ ہی بلڈنگ محکمہ تعلیم کے حوالے کی بلکہ عمارت کو لاوارث چھوڑ دیا گیا جس پر نامعلوم افراد نے کھڑکیاں دروازے اور دیگر سامان غائب کر کے کالج کی عمارت کو کھنڈر بنا دیا ،شہری حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے کالج کی تعمیر میں غفلت و لاپرواہی کامظاہرہ کرنے پر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔