نئے ضلعی ہسپتال کو فعال کرنے کے دعوے کاغذی نکلے

نئے ضلعی ہسپتال کو فعال کرنے کے دعوے کاغذی نکلے

ملتان(لیڈی رپورٹر)نیو ڈی ایچ کیو ہسپتال کو فعال کرنے کے دعوے کاغذی نکلے ، پی ایم اے کے وفد نے دورہ کر کے بھانڈا پھوڑ دیا۔۔

،بجلی کا بیک اپ نہ ہونے کے باعث ڈاکٹر اندھیرے میں کام کرنے پر مجبور ،پانی تک دستیاب نہیں، ڈاکٹروں اور سٹاف کی کمی سمیت موجود عملہ تنخواہوں کے بغیر ڈیوٹیاں دینے پر مجبور ہے ۔ تفصیل کے مطابق نیو ڈی ایچ کیو ہسپتال کو فعال کرنے کے حوالے سے انتظامیہ کی جانب سے مسلسل دعوے کئے جا رہے تھے تاہم گزشتہ روز پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے وفد نے صدر پی ایم اے ملتان ڈاکٹر مسعود الروف ہراج کی سربراہی میں دورہ کیا اس موقع پر ڈاکٹر ذوالقرنین حیدر،ڈاکٹر مطلوب ،ڈاکٹر محبوب، ڈاکٹر امتیاز ،ڈاکٹر کامران اور دیگر موجود تھے ،نیو ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بیک اپ نہ ہونے کے باعث بجلی جانے پر ڈاکٹر اور دیگر عملہ موبائل ٹارچ جلا کر کام کرنے پر مجبورتھا،پورے ہسپتال میں پانی تک دستیاب نہیں تھا جبکہ ڈاکٹروں اور سٹاف کی کمی کے باعث مریضوں کو 24گھنٹے داخلے اور آپریشن سمیت علاج کی مناسب سہولیات فراہم نہیں کی جا سکتی جبکہ نیو ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ڈاکٹروں کی تنخواہیں تک ادا نہیں کی جا رہی جس پر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے وفد نے بھرپور تشویش کا اظہار کیا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں