پولیو مہم کو ہر صورت کامیاب بنایا جائے ، ڈاکٹر محمد علی
بورے والا ( نمائندہ دنیا)پو لیو مہم کو ہر صورت کامیاب بنایا جا ئے گا تا کہ اس وطن کا کوئی بچہ اس موذی مرض کا شکار نہ ہو ۔
ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈسٹر کٹ ہیلتھ آ فیسر ڈاکٹر محمد علی نے پو لیو ٹیموں کی کا رکر دگی کا جائز ہ لیتے ہوئے کیا ۔انہوں نے فیلڈ میں مصروف ٹیموں کی کا رکر دگی کا تفصیلی جا ئزہ لیا اور میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہر بچے کے وجود میں ویکسین اتر جانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔اپنی ڈیوٹی کو عبادت سمجھ کر ادا کر رہے ہیں ،کسی بھی معذور انسان کی کٹھن زندگی کو دیکھتے ہوئے اس سے سبق حاصل کیا جا سکتا ہے اس لیے پو لیو کے قطرے پلانے میں تاخیر اور بچنے کی کوشش ہر گز نہ کی جائے حکومت پنجاب صحت عامہ کے مفاد کے لیے ہی ایسی مہمات کو شروع کر تی ہے جس کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں شہری بھی اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں ۔انہوں نے سرکل پو لیس کی جانب سے پو لیو ٹیموں کو دی گئی سکیورٹی پر بھی اطمینان کا اظہار کیا تا کہ کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش نہ ا ٓسکے ۔