گگو منڈی، ڈاکوئوں نے شہری سے نقدی ، موٹرسائیکل چھین لیا

گگو منڈی، ڈاکوئوں نے شہری  سے نقدی ، موٹرسائیکل چھین لیا

گگو منڈی(نامہ نگار،نمائندہ دنیا) ڈاکوؤں نے دن دیہاڑے شہری کو لوٹ لیا ،موٹر سائیکل اور نقدی چھین کر فرار ہو گئے ۔

 تفصیل کے مطابق چک نمبر285۔ای بی کا رہائشی زمیندار مشتاق دن ڈیڑھ بجے کے قریب موٹر سائیکل پر سوار گاؤں جا رہا تھا کہ جملیرا روڈ پر دو نا معلوم ڈاکوؤں نے اسے روک لیا اور اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل ،نقدی12ہزار ،اے ٹی ایم کارڈ اور دیگر کاغذات چھین کر فرار ہو گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں