باگڑسرگانہ:کھاد کا بحران، چھوٹے کاشتکار پریشانی سے دوچار

باگڑسرگانہ:کھاد کا بحران، چھوٹے کاشتکار پریشانی سے دوچار

باگڑسرگانہ(نامہ نگار) کھاد کا بحران، چھوٹے کاشتکار پریشانی سے دوچار ہیں ، دیہی علاقوں میں کھادوں کا حصول انتہائی مشکل ہوچکاہے۔۔

 جس سے گندم کی بروقت بوائی متاثر ہونے کا خطرہ ہے اگر کچھ عرصہ صورتحال اسی طرح چلتی ر ہی تو گندم کے کاشت میں نمایاں کمی آ سکتی ہے کسان متبادل فصلوں کی کاشت کا سوچنے لگے ہیں ،ملکی ضروریات کے لیے گندم کی کمی کاسامنا بھی ہوسکتا ہے ،کسان رہنمامیاں شہباز حیدر،میاں محمد عاطف، محمد سہیل ،محمداسد سرگانہ ودیگر نے کہا ہے کہ جب بھی کسانوں کوکھادوں کی ضرورت ہوتی ہے مافیا بے لگام ہوجاتا ہے حکومت کو چھوٹے کسانوں کومدنظر رکھتے ہوئے پالیسی بنانی چا ہیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں