ٹائونز بنا کر شہریوں کو لوٹنے والے 8مالکان کیخلاف مقدمات
بورے والا ( نمائندہ دنیا)ٹاؤنز کے ذریعے شہریو ں کو لوٹنے والوں کے خلاف انتظامیہ کی کا رروائی ۔ چیچہ وطنی روڈ پر واقع ٹاؤن کے مالکان کے خلاف مقدمہ درج ۔
آٹھ ملزمان نے ضلع کو نسل کے عملہ کے سامنے ہی سیل شدہ دفتر کھول لیا ۔ تفصیل کے مطابق ٹاؤنز کے ذریعے شہریوں کی جمع پو نجی ہتھیانے والے ڈویلپرز کے خلاف انتظامیہ نے کا رروائیاں شروع کر رکھی ہیں۔ جس میں میونسپل کا رپو ریشن نے چند دن قبل عظیم ا ٓباد میں واقع ایک ٹاؤن کے ڈویلپر کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا اسی طرح ضلع کو نسل وہاڑی کے بلڈنگ انسپکٹر مدثر دلاور نے ٹیم کے ہمراہ چیچہ وطنی روڈ پر واقع ٹاؤن کا دفتر سیل کر دیا تو ٹاؤن ما لکان نے دفتر کی سیل توڑ پر پھرپلاٹس کی فروخت کا دھندہ شرو ع کر دیا مقدمہ میں نامزد ملزمان پر شہریوں کی جمع پو نجی ہتھیانے کا الزام عائد کیا گیا واضح رہے کہ شہر اور گردونواح میں ٹاؤنز کے ذریعے شہریوں کو لوٹنے کا دھندہ زورپکڑ رہا ہے ۔