اتائیوں کو انسانی جانوں سے کھیلنے نہیں دینگے ، آصف شاہ
وہاڑی(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی سید آصف حسین شاہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں 41کیسز سماعت کئے گئے۔۔
ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے اس موقع پر کہا کہ اتائیوں کو انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی تمام میڈیکل سٹورز اور کلینکس قانونی تقاضے پورے کریں، زائد المیعاد، جعلی اور غیر معیاری ادویات فروخت کرنا ممنوع ہے اور میڈیکل سٹورز پر کوالیفائیڈ پرسن موجود ہونا چاہیے ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے ڈرگ انسپکٹرز کو اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں پوری کرنے کی ہدایت بھی کی اور کہا کہ میڈیکل سٹورز کی چیکنگ جاری رکھیں تاکہ اتائیت کا خاتمہ ہو سکے ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ لائسنس کے بغیر، جعلی اور غیر معیاری ادویات فروخت کرنیوالے سٹوروں کو سیل کیا جائے اور مقدمات کا اندراج کیا جائے اس موقع پراے ڈی سی جنرل عبد الجبار، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر صدیق احمد , سیکرٹری عمران رشید اور دیگر ڈرگ انسپکٹرز دیگر موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ نے کہا ہے کہ قیمتوں کا تعین تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے کیا گیا ہے تاجر تنظیموں کے نمائندے دکانوں پر اشیاء خورونوش کی سرکاری نرخوں پر فراہمی یقینی بنائیں نرخ نامے نمایاں جگہ پر آویزاں ہونے چاہئیں اور کسی دکاندار کو ناجائز منافع خوری کی اجازت نہیں ہے جو بھی دکاندار گراں فروشی کا مرتکب پایا گیا اس کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی یہ بات ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔