گندم کی فی ایکڑپیداواربڑھانے کی گنجائش موجود،محکمہ زراعت

گندم کی فی ایکڑپیداواربڑھانے کی گنجائش موجود،محکمہ زراعت

ملتان (وقائع نگار خصوصی )ملک کی بڑھتی ہوئی آبادی کی غذائی ضروریات کو مستقل بنیاد پر پورا کرنے کیلئے گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کی گنجائش موجود ہے ۔۔۔

محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان کے مطابق گندم کی بہتر پیداوار میں زمین کی تیاری، اچھے بیج و قسم کا انتخاب،متوازن کھاد اور بروقت کاشت کے ساتھ ساتھ جڑی بوٹیوں کی تلفی اہم ہے ،جڑی بوٹیوں کی بروقت تلفی کے بغیر گندم کی فی ایکڑ زیادہ پیداوار کا حصول ناممکن ہے ،جڑی بوٹیاں فصل کے ساتھ خوراک پانی اور ہوا میں حصہ،ْ بن کے گندم کی پیداوار میں نمایاں کمی کا باعث بنتی ہیں،ایک اندازہ کے مطابق جڑی بوٹیوں کی وجہ سے گندم کی پیداوار میں 42فیصد تک کمی واقع ہوسکتی ہے ،گندم میں جڑی بوٹیوں کے بیجوں کی ملاوٹ کے باعث پیداوار کی کوالٹی خراب ہونے سے ریٹ کم ملتا ہے ،گندم کی فصل میں عام طور پر دو قسم کی جڑی بوٹیاں پائی جاتی ہیں،پہلی قسم چوڑے پتوں والی جڑی بوٹیوں کی ہے جن میں کرنڈ،باتھو، لیہہ، لیبلی، ریواڑی،سینجی، مینا،گاجر بوٹی، شاہترہ،بلی بوٹی، گیلیم مڑی اور جنگلی پالک قابل ذکر ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں