پولیس کے تھرڈ تبدیلی تفتیش بورڈ کا انعقاد،12مقدمات پر فیصلے

 پولیس کے تھرڈ تبدیلی تفتیش بورڈ کا انعقاد،12مقدمات پر فیصلے

ملتان(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی ایڈمن اینڈ اسٹیبلشمنٹ ڈاکٹرمعین مسعود کی زیرصدارت ساؤتھ پنجاب پولیس آفس میں تھرڈ تبدیلی تفتیش بورڈ کا انعقاد کیا گیا ۔۔۔

ملتان رینج کے 01 ،بہاولپور رینج کے 05اور ڈیرہ غازی خان رینج کے 06 مقدمات کی سماعت کی اور فیصلے سنائے گئے ۔اے آئی جی انویسٹی گیشن جاوید اقبال بھی موجود تھے ۔ڈی آئی جی ڈاکٹر معین مسعود نے سائلین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپیلوں کی سماعت میرٹ پر اور انصاف کی فراہمی ہر صورت تھانہ کی سطح پر یقینی بنائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں