ریکارڈ غائب کرکے فرارہونے والا پٹواری عبدالواجد گرفتار

 ریکارڈ غائب کرکے فرارہونے والا پٹواری عبدالواجد گرفتار

ملتان(کرائم رپورٹر)محکمہ اینٹی کرپشن ملتان کی ٹیم نے ریکارڈ غائب کرکے فرار ہونے والے پٹواری عبدالواجد سندیلہ کو گرفتار کرلیا ۔

ملزم نے دو موضعات کا سرکاری ریکارڈ عرصہ سے قبضے میں لے رکھا تھا اور کارروائی کے خوف سے روپوش تھا ۔گزشتہ روز ڈائریکٹراینٹی کرپشن کی خصوصی ہدایت پراینٹی کرپشن سرکل آفیسر ملتان وسیم اکبر لغاری نے ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کرمفرور پٹواری کو دریائی بیٹ کے علاقے سے گرفتار کر کے حوالات میں بند کرادیا ۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں