سکولوں کی مانیٹرنگ کا نظام سخت کردیا،فیض خان عباس بلوچ

سکولوں کی مانیٹرنگ کا نظام سخت کردیا،فیض خان عباس بلوچ

ملتان(خصوصی رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر محکمہ تعلیم ملتان فیض خان عباس بلوچ کہا ہے کہ ملتان کے سکولوں میں تعلیمی سرگرمیوں کو یقینی بنانے کے لئے طلبا کو تمام تر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ۔

ڈپٹی کمشنر ملتان کیپٹن (ر) رانا رضوان قدیر کی خصوصی ہدایت پر سکولوں میں مانیٹرنگ کے نظام کو سخت کردیا گیا ہے سکولوں کی روانہ کی بنیاد پر وزٹ کررہا ہوں ۔اچھے کام پر اساتذہ کی حوصلہ افزائی کے لیے تعریفی سرٹیفیکیٹ بھی دے رہے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنشن کے نظام کو مکمل طور ڈیجیٹلائز کردیا گیا اب میونسپل کارپوریشن کیڈر کے اساتذہ کی پنشن براہ راست ان کے اکاؤنٹ میں جارہی ہے جبکہ کچھ اساتذہ کو بجٹ نہ ہونے پرپنشن میں تعطل کا سامنا ہے جن کے بل بن کر اے جی آفس میں جمع ہوچکے ہیں لیکن گورنمنٹ آف پنجاب محکمہ فنانس کی جانب سے بجٹ ریلیز نہ ہونے پر چیک تیار نہ ہوا ہے ۔ حاضر سروس ٹیچر ہو یا ریٹائرڈ کسی کے حقوق سلب نہ ہونے دئیے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں