نشتر کے وارڈز ، عملہ نشتر 2شفٹ کرنے کی مخالفت

نشتر کے وارڈز ، عملہ نشتر 2شفٹ کرنے کی مخالفت

ملتان(لیڈی رپورٹر)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے نشتر کے وارڈز و عملہ نشتر 2 شفٹ کرنے کی شدید مخالفت کردی اورکہا کہ۔۔۔

 نشتر ہسپتال کے نیورو سرجری، آرتھو اور جنرل سرجری وارڈز کو بند کرکے نشتر 2 کسی صورت منتقل نہیں ہونے دیں گے ،نشتر 2 کو نگراں وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کے احکامات پر جلد از جلد مکمل فعال کرنے کیلئے نشتر 1 کے وارڈز اور ڈاکٹرز کی قربانی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس حوالے سے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج کی زیر صدارت ہوا جس میں کہا گیا کہ نشتر 2 یقیناً نعمت سے کم نہیں لیکن اس کا ہرگز مطلب نہیں کہ ستر سال سے قائم نشتر ہسپتال 1 کی قربانی دیکر یہاں کے وارڈز و عملے کو نشتر 2 میں شفٹ کیا جائے ۔ نشتر 1 انتظامیہ اہم ترین شعبہ جات آرتھو پیڈک(ہڈی جوڑ) ،نیورو سرجری و سرجری ڈیپارٹمنٹس میں عملہ اور بستر کم کر کے ان شعبہ جات میں موجود عملے سمیت وسائل کو نشتر 2 منتقل کرنے کا فیصلہ کر رہی ہے جس کو جنوبی پنجاب کی پوری ڈاکٹرز کمیونٹی مسترد کرتی ہے کیونکہ نشتر کے دماغ و ہڈی جوڑ وارڈز میں پہلے ہی مریضوں کا شدید رش ہوتا ہے اور ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ یہ فیصلہ فوری واپس لیا جائے نہیں تو پنجاب کی سطح پر احتجاج کیا جائی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں