کھاد مافیا کیخلاف کارروائی،گودام سیل، سٹاک ضبط

کھاد مافیا کیخلاف کارروائی،گودام سیل، سٹاک ضبط

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر میاں عثمان علی علی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ناصر ڈوگر کی کھاد مافیا کے خلاف کارروائی، کھادوں کی قیمتیں زیادہ ہونے کی وجہ سے خانپور بگا شیر میں ایک گودام سیل سٹاک ضبط کرلیا گیا،

گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر میاں عثمان علی کی ہدایت پر خانپور بگاشیر کے علاقہ میں اسسٹنٹ کمشنر ناصر ڈوگر نے کھاد کے گودام پر چھاپہ مارا،گودام میں کھاد قیمتیں زیادہ ہونے کی وجہ سے سٹاک کی گئی تھی،اسسٹنٹ کمشنر نے کارروائی کے دوران گودام کو سیل کردیا اور موقع پر موجود کھاد کو ضبط کرکے قبضہ میں لے لیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ناصر شہزاد ڈوگر کا کہنا تھا کہ کھاد کی مصنوعی قلت اور زائد قیمت وصول کرنے والوں کا محاسبہ کیا جائے گا ضلعی انتظامیہ کسانوں کو کھاد کی بروقت اور سرکاری ریٹ پر فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے کوشاں ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں