وہاڑی گریجوایٹ کالج میں کرپشن پر تقریری مقابلے

وہاڑی گریجوایٹ کالج میں کرپشن پر تقریری مقابلے

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور نیب کے تعاون سے تقریری و تحریری مقابلہ جات گریجویٹ کالج وہاڑی میں منعقد ہوئے جس میں بدعنوانی اور کرپشن کے موضوع پر ڈسٹرکٹ بھر کے کالجز کے طلبا و طالبات نے شرکت کی۔

مہمان خصوصی سید غلام محمد بخاری ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز وہاڑی نے خطاب میں کہا کہ کرپشن نے معاشرے کو کھوکھلا کر دیاہے ،خاتمہ ضروری ہے ۔تقریری مقابلوں میں میلسی گرلز کالج کی مہک دلبر ، گورنمنٹ گریجوایٹ کالج وہاڑی کے سید مبارک علی نے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ تیسری پوزیشن گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج ٹبہ سلطان پور کے مومن علی نے حاصل کی ۔ اردو مضمون نویسی میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج وہاڑی سے حفظہ حنیف نے پہلی، گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج ٹبہ سلطان پور کے محمد عثمان نے دوسری جبکہ تیسری پوزیشن محمد عزیرگورنمنٹ کالج میلسی نے حاصل کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں