انسداد سموگ مہم،افسروں کے پٹرول پمپس کے دورے

انسداد سموگ مہم،افسروں کے پٹرول پمپس کے دورے

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)حکومت پنجاب کے حکم اور ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز عابدہ حنیف،سول ڈیفنس آفیسر ریحان وڑائچ نے اوگرا ٹیم ملتان کے ہمراہ انسداد سموگ کے سلسلہ میں متعدد پٹرول پمپس کے وزٹ کئے اور۔۔۔

 انسداد سموگ کے حوالہ سے پٹرولیم مصنوعات کی سیمپلنگ کی گئی۔ ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹر یز عابدہ حنیف نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ اوزان و پیمائش انسداد سموگ کیلئے بھر پور اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں جس کیلئے پٹرو ل پمپس کا معائنہ کیا جا رہا ہے اور پٹرولیم مصنوعات کے نمونہ جات لے کر ٹیسٹ کیلئے بھیجوائے جا رہے ہیں تاکہ ایسے پٹرول پمپس جو غیر معیاری پٹرولیم مصنوعات کی فروخت کی وجہ سے سموگ کا باعث بن رہے ہیں ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں