سی پی او کی کھلی کچہری، مسائل کے حل کیلئے موقع پر احکامات

سی پی او کی کھلی کچہری، مسائل کے حل کیلئے موقع پر احکامات

ملتان(کرائم رپورٹر)سی پی او ملتان منصور الحق رانا کی جانب سے پولیس لائنز ملتان میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

کھلی کچہری میں آئے شہریوں نے سی پی او ملتان کو اپنے مسائل سے آگاہ کیاسی پی او ملتان نے تمام شہریوں کے مسائل سنے اور میرٹ پر حل کے لیے موقع پر احکامات جاری کیے ۔انہوں نے متعلقہ پولیس افسروں کو ہدایات جاری کیں کہ شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ کر کے رپورٹ پیش کریں ۔سی پی او ملتان نے کھلی کچہری میں آئے شہریوں کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل کو میرٹ پر حل کیا جائے گا اور انصاف کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے تمام شہریوں سے کہا کہ اجتماعی و انفرادی حقیقی مسائل کے حل کے لیے ہمارے دفاتر سب کے لیے کھلے ہیں کھلی کچہری روزانہ کی بنیادوں پر 11بجے دن سے 12بجے تک پولیس لائنز ملتان میں منعقد کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں