مرحوم ملازمین کے ورثاکی مالی امداد کی منظوری

 مرحوم ملازمین کے ورثاکی مالی امداد کی منظوری

ملتان( لیڈی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر کی صدارت میں بینوولنٹ فنڈ بورڈ کا اجلاس گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوا۔

ڈپٹی کمشنر نے مرحوم ملازمین کے مالی اور طلبائکے سکالر شپ کیسز کی منظوری دی اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو فیضان احمد ریاض اور اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر ارم شہزادی ، قیصر عباس سمیت اراکین نے شرکت کی ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر نے کہا کہ مرحوم ملازمین کے اہلخانہ کی فلاح و بہبود ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ کو مالی و فلاح و بہبود کے سروس کیسز کو فوری نمٹانے کا حل دیا گیا ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ 90فی صد سے زائد نمبر والے ذہین طلباکو 2 کروڑ 40لاکھ سے زائد کی سکالر شپ فراہم کی جارہی ہے جبکہ ہونہار طلباکو ڈپٹی کمشنر آفس میں چیک سے نوازا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کیلئے حکومت پنجاب سکالر شپ سے مستفید ہوں۔ بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے میڈکل کیسز اور تعلیمی وظائف کے حوالے سے بھی کیسز کی سماعت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں