مصنوعی کھاد بحران ،گندم کی فصل کو نقصان کا خدشہ،ذالفقار اعوان

مصنوعی کھاد بحران ،گندم کی فصل کو نقصان کا خدشہ،ذالفقار اعوان

وہاڑی(نمائندہ دنیا )مرکزی صدر پاکستان کسان اتحاد ملک ذوالفقار اعوان نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ مصنوعی کھاد بحران پیدا کرکے گندم کی فصلوں کو نقصان پہنچنے کے خدشہ بڑھ گیا ہے ۔۔۔

اگر بروقت کھاد کی ترسیل کو جاری نہ رکھا گیا تو ضلع وہاڑی میں گندم کا ٹارگٹ پورا کرنا مشکل ہوجائے گا،کھاد ڈیلر سرعام بلیک میں کھاد فروخت کررہے ہیں ،انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ، منافع خوری کرنے کیلئے انتظامیہ مکمل طور پر کھاد مافیا کے ساتھ ساز باز ہوچکی ہے ،کاشتکاروں کے حقوق کیلئے کوئی بھی کاشتکار گھروں میں نہیں بیٹھے گ، اپنا حق لینے کیلئے سخت اقدام اٹھائیں گے ،ضلع وہاڑی میں پہیہ جام ہڑتال کیلئے حکمت عملی مرتب کرلی ہے ، جلد احتجاجی دھرنے کا اعلان کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں