ماچھیوال،تجاوزات مافیا نے مین روڈ پر قبضہ کرلیا،انتظامیہ ناکام

ماچھیوال،تجاوزات مافیا نے مین روڈ پر قبضہ کرلیا،انتظامیہ ناکام

ماچھیوال (نامہ نگار)تجاوزات مافیا نے مین رود پر قبضہ کرلیا، بچیوں کو سکول چھوڑنے اور لینے آنے والے والدین کو شدید مشکلات کا سامنا ،ضلعی انتظامیہ تجاوزات کا صفایا کرانے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی۔۔۔

مختلف قسم کا سودا سلف فروخت کرنے والوں نے جگا شاہی سے قبضہ جما رکھا ہے ۔ دوسری طرف دکاندار وں نے سامنے والی جگہ ریڑھی والوں کودس سے پندرہ ہزار روپے کرایہ پر دے رکھی ہے ۔ دہلی روڈ کی دونوں جانب تجاوزات کی بھر مار ہے ، راہگیروں کا گزرنا محال ہوچکا ہے ۔شہریوں اویس، سلام، عالم شیر، ابراہیم، وقار، ارشد، ذوالفقار، عدنان، غلام رسول ودیگر نے وزیراعلیٰ پنجاب اور ڈپٹی کمشنر وہاڑی سے تجاوزات کو فوری ختم کرانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں