10افراد کا میاں بیوی پرتشدد،نقدی،طلائی لاکٹ چھین لی

10افراد کا میاں بیوی پرتشدد،نقدی،طلائی لاکٹ چھین لی

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)پرانی دشمنی کی رنجش میں دس افراد نے میاں بیوی کو راستے میں گھیر لیا، نقدی اور سونے کی لاکٹ چھین لی،شوہر پر تشدد کیا۔۔۔

سڑک کے درمیان مرغا بنا کر ویڈیو بھی بنائی،راہگیروں نے شدید زخمی حالت میں جان بخشی کرائی ،حمزہ حبیب نے الزام لگایا ہے کہ رانا ربیع اللہ سمیت دس افراد کے گروہ نے موٹرسائیکلوں پر ان کا پیچھا کرتے ہوئے رات کے دس بجے کے قریب ان پر دھاوا بول دیا،جوتوں اور مکوں سے تشدد کا نشانہ بنایا،خاتون کے پرس میں موجود ڈیڑھ لاکھ روپے اور طلائی لاکٹ بھی چھین لیا ،بعد ازاں متاثرشخص کو موٹرسائیکل پر اپنے ہمراہ لے جا کر سڑک کے درمیان مرغا بنا کر تشدد کیا اور ویڈیوبھی بنا لی،راہگیروں نے جان بخشی کرائی۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں