جہانیاں میں مردہ مرغیوں کا گوشت فروخت، ہوٹلوں کوسپلائی

جہانیاں میں مردہ مرغیوں کا گوشت فروخت، ہوٹلوں کوسپلائی

جہانیاں(نمائندہ دنیا)جہانیا ں میں مردہ مرغیوں کا گوشت سرعام فروخت، شہر کے داخلی وخاراجی راستوں پر لگے پوائنٹ پر مردہ مرغوں کا گوشت بنا کر شہر کے مختلف ہوٹلوں پر سپلائی دی جارہی ہے ۔

 تفصیل کے مطابق شہر کے داخلی وخاراجی راستوں پھاٹک چک نمبر112 جلال آباد ،غریب آباد ،سبزی بازار ،بدھلہ روڈ ،تین مرلہ سکیم ،جناح کالونی گوشت مارکیٹ میں لگے پوائنٹس پر مردہ مرغیوں کاگوشت بنا کر مختلف ہوٹلوں پر سپلائی دی جارہی ہے ،جس کے کھانے سے شہریوں میں موذی امراض پھیلنے کا خدشہ ہے ۔ذرائع کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کے چند اہلکار وں کی سرپرستی کررہے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں