گناوزن میں کٹوتی، ہیرپھیر،کم قیمت پر خریداری

گناوزن میں کٹوتی، ہیرپھیر،کم قیمت پر خریداری

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار )گنا خریداری میں کٹوتیاں، وزن میں ہیر پھیر اور کم قیمت پر خریداری کی جاری ۔

امیدوار صوبائی اسمبلی فرقان آصف بزدار نے کہا ہے کہ بروکرز کے ذریعے کم قیمت پر گنا خریداری انتہائی شرمناک اور غیر اخلاقی فعل ہے ،شوگر ملیں اپنا قبلہ درست کرلیں، ڈپٹی کمشنر گنا خریداری اور ادائیگی کے طریقہ کار کی باقاعدہ مانیٹرنگ کریں ،کسانوں کا استحصال کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ، فرقان آصف کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھاکہ گنا کی فصل کی تیار ہے ،شوگر ملز انتظامیہ بروقت ادائیگی نہیں کرتی ،کسان بروکر کے ہاتھوں کم قیمت پر گنا فروخت کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں ،ملز انتظامیہ کی ملی بھگت سے وزن میں کمی بیشی کی بھی شکایات ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں