خانیوال ،ن لیگی ٹکٹ کے خواہشمند امیدواروں کے انٹرویو

خانیوال ،ن لیگی ٹکٹ کے خواہشمند امیدواروں کے انٹرویو

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)ضلعی سیکرٹریٹ مسلم لیگ ن پیپلز کالونی خانیوال اور پاکستان مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے قومی و صوبائی اسمبلیوں کیلئے ٹکٹ کے خواہشمند امیدواروں کے انٹرویو۔

ضلع خانیوال کی کل چار قومی اسمبلی کی نشستوں پرپانچ امیدواروں نے ٹکٹ کیلئے درخواست دے رکھی ہے ، این اے 144 کبیر والہ سے مخدوم مختار حسین شاہ،این اے 145 خانیوال سے محمد خان ڈاھا،این اے 146 میاں چنوں سے پیر محمد اسلم بودلہ اور رانا بابر حسین جبکہ این اے 147 جہانیاں سے چودھری افتخار نذیر سے انٹرویوز کیے گئے ۔اسی طرح ضلع کے کل آٹھ صوبائی حلقوں میں 22رہنما پارٹی ٹکٹ کے امیدوارہیں، پی پی 205سے عمران افتخار ہراج،سید مرتضٰی حسین المعروف حاجی بابا،محمد عبداللہ نوازمرالی،پی پی 206سے بیرسٹر اسامہ فضل،رانا عبید افضل،پی پی 207سے مظہر حسین،انور حمید راسا،مہر عامر حیات ہراج ودیگر سے انٹرویو کئے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں