جماعت اہلسنت وہاڑی کے نومنتخب عہدیداروں کی حلف برداری

جماعت اہلسنت وہاڑی کے نومنتخب عہدیداروں کی حلف برداری

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)جماعت اہلسنت ضلع کے نومنتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری ہوئی ،ضلعی آرگنائزر ڈاکٹرحافظ سلمان علی رانا نے حلف لیا ۔

ضلعی امیر قاری محمد یعقوب فریدی ، جماعت اہلسنت پنجاب کے قائم مقام امیر حافظ غلام قطب الدین ، صوبائی معاون ڈاکٹر محمد خلیل ، ملک عباس ناصر نائب ناظم اعلیٰ ملتان ڈویژن ، پیر جی تیمور علی رانا ناظم نشر واشاعت تحصیل، ناظم اعلی ٰضلع محمد یعقوب سعیدی نے نوٹیفکیشن تقسیم کیے قاری محمد یعقوب فریدی نے کہا کہ جماعت اہلسنت جانشین غزالی زماں سید مظہر سعید کاظمی شاہ کی قیادت میں ملک بھر میں مضبوط ہو رہی ہے ۔پروگرام کے آخر میں ملکی سلامتی کے لیے دعا کروائی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں