عوامی مسائل بلا تاخیر فوری حل کئے جائیں،عبدالرؤف مہر

عوامی مسائل بلا تاخیر فوری حل کئے جائیں،عبدالرؤف مہر

لودھراں (سٹی رپورٹر )ڈپٹی کمشنر لودھراں عبدالرؤف مہر کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت سائلین کی دادرسی ، انتظار گاہ جا کر سائلین سے مسائل دریافت کیے اور انہیں یقین دلایا کہ ان کی شکایات و مسائل فوری حل کیے جائیں گے ۔

 انہوں نے کہا کہ سائلین کی دادرسی اور مسائل کے حل کے لیے ضلعی انتظامیہ مسلسل سرگرم ہے اور سائلین کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر عبدالرؤوف مہر روزانہ کی بنیاد پر اپنے دفتر میں اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کے مختلف نوعیت کے مسائل سن کر ان کے حل کے لئے موقع پر ہی متعلقہ افسروں کو ہدایات جاری کرتے ہیں ۔ انہوں نے ضلعی محکموں کے سربراہان کو ہدایات دیں ہیں کہ عوامی مسائل کے حل میں تاخیری حربوں سے اجتناب کیا جائے ،عوامی مسائل پر کان نہ دھرنے والے افسروں کیخلاف محکمانہ کارروائی سے گریز نہیں کیا جائے گا،سائلین کی بات خندہ پیشانی سے سنتے ہوئے حل طلب امور کو فوری نمٹائیں اور درخواستوں کو سرخ فیتہ کی نظر نہ کریں ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں