ملازمت پیشہ خواتین کو بہترین ماحول دینا ناگزیر،نبیلہ حاکم

ملازمت پیشہ خواتین کو بہترین ماحول دینا ناگزیر،نبیلہ حاکم

ملتان (لیڈی رپورٹر،کورٹ رپورٹر) صوبائی خاتون محتسب پنجاب نبیلہ حاکم علی خان نے ملتان کا دورہ کیا۔انہوں نے خاتون محتسب نے ریجنل آفس میں وراثتی جائیداد اور ہراسمنٹ کے کیسز کی سماعت کی اور مختلف کیسز پر احکامات جاری کئے ۔

 1980 سے وراثتی جائیداد کا انتقال نہ ہونے پر صوبائی خاتون محتسب نے فوری انتقال درج کرنے کا حکم بھی دیا۔ بعدازاں صوبائی خاتون محتسب پنجاب نبیلہ حاکم علی خان نے سرکٹ ہاؤس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو پروقار اور پراعتماد بنانا ہے ۔ خواتین کو ملازمت کی جگہ پر بہترین ماحول فراہم کیا جانا چاہیے ، خواتین کو وراثتی حق سے کسی صورت محروم نہیں رکھا جاسکتا۔خواتین کو بااختیار بنانا وقت کا تقاضا ہے ۔ ہمیں خواتین میں حوصلہ پیدا کرنا ہے ۔ریجنل دفاتر میں خواتین کو مکمل سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت بھی خواتین کی بہتری کیلئے اہم اقدامات کررہی ہے ۔خواتین کو تحفظ فراہم کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔ ہم نے خواتین کو پروقار بنانا اور معاشی طور پر مستحکم کرنا ہے ۔سزا اور جزا کا عمل سب کے لیے ایک جیسا ہے ، تمام اداروں میں انکوائری کمیٹیاں قائم کی گئی ہے ۔ خواتین کو فوری انصاف کی فراہمی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں