سکول یونیفارم کی قیمتوں میں 40 فیصد اضافہ،والدین مشکلات کا شکار

سکول  یونیفارم  کی  قیمتوں  میں  40  فیصد  اضافہ،والدین  مشکلات  کا  شکار

ملتان(شاہد لودھی سے ) ملتان اور گرد ونواح کے نجی و سرکاری سکولوں کی یونیفارم کی قیمتوں میں اضافہ کردیاگیا ۔والدین پریشانی کا شکا ر ہوگئے تفصیل کے مطابق موسم سرما کے سکول یونیفارم کی قیمت میں 40 فیصد تک اضافہ کردیا گیا۔

 یونیفارم کی قیمتوں میں اضافے سے والدین سمیت دکان مالکان بھی پریشان ہوگئے ۔ والدین پہلے ہی زبوں حالی کی وجہ سے معاشی طور پر بہت زیادہ بوجھ کا شکار ہیں ایسے میں سردیوں کی یونیفارم کی قیمتوں میں اضافہ کردیاگیا سکول یونیفارم 3ہزار سے 4 ہزار روپے میں بیچی جارہی ہے جبکہ سکول شوز25سو سے تین ہزار روپے میں دستیاب ہیں۔ والدین کا کہنا ہے کہ بچے کے لیے کوٹ خریدنا بھی دشوار ہوگیا، سویٹر بھی مہنگا ہے ۔ سکولوں کی جانب سے مخصوص دکانوں سے یونیفارم خریدنے پر مجبور کیا جاتا ہے ۔ دکان مالکان کا کہنا ہے کہ گاہک پرانے سال کے حساب سے چیز خریدنے آتے ہیں، قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے بہت سارے والدین خالی ہاتھ لوٹ جاتے ہیں۔ قیمتوں میں کمی بیشی ان کی تیاری میں استعمال ہونے والے کپڑے کے معیار کی وجہ سے ہے جبکہ ڈالر کی بڑھتے ہوئے نرخ بھی ریٹ بڑھنے کی وجہ ہیں اس مہنگائی کی وجہ سے سیل بھی کم ہوگئی ہے مگر ہم مجبور ہیں ۔والدین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے یونیفارم کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیا جائے اور مساوی اور مناسب ریٹ مقرر کئے جائیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں