میلسی و گردونواح میں کھاد کا بحران شدت اختیار کرگیا

میلسی و گردونواح میں کھاد کا بحران شدت اختیار کرگیا

میلسی (نامہ نگار ) کسان اتحاد کے جنرل سیکرٹری چودھری ندیم ہنجرا نے کہا ہے کہ تحصیل میلسی اور گردونواح میں کھاد کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے ۔۔

۔کسان دربدر ہیں اور کھاد ڈیلرز دونوں ہاتھوں سے کسانوں کو لوٹ رہے ہیں۔کوئی پوچھنے والا نہیں 3410 سرکاری ریٹ والی یوریا 4800 میں اور 12500 والی ڈی اے پی 15000 ہزار میں بلیک میں فروخت ہورہی ہے وہ بھی منت سماجت کرکے جبکہ کسان کی 8500 والی کپاس 6000 میں اور 4000 والی مکئی 1400 میں منڈیوں میں دھکے کھا رہی ہیں۔اب اے سی اور ڈی سی کے ویگو ڈالے پتہ نہیں کہاں چلے گئے ہیں؟، باہر نہیں نکلتے جو کسانوں کی گندم پر چھاپے مارتے تھے ۔محکمہ زراعت پنجاب تو بالکل خاموش ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں