کمسن بچوں پر مقدمات کا اندراج غلط اقدام ،شیخ فیصل

کمسن بچوں پر مقدمات کا اندراج غلط اقدام ،شیخ فیصل

ملتان ( لیڈی رپورٹر )ملتان چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے صدر شیخ فیصل سعید نے کہا ہے کم عمر موٹر سائیکل چلانے والوں پر کریمنل ایف آئی آرز کا اندراج غلط اقدام ہے۔۔

 ، اس کے سوسائٹی پر منفی اثرات مرتب ہوں گے ۔اس حوالے سے اپنے رد عمل میں انہوں نے کہا کہ ملکی آبادی کی اکثر یت ٹریفک قوانین سے ناآشنا ہے ، جس کی وجوہات بالکل واضح ہیں کیونکہ ہمارے تعلیمی نظام میں ٹریفک کے بنیادی اصولوں کی تعلیم پرائمری سے لیکر اعلیٰ تعلیمی ڈگریوں تک نہیں دی جا رہی لہذا ٹریفک رولز کو ایجوکیشن نصاب کا حصہ بنایا جائے ۔شیخ فیصل سعید نے اس اہم مسئلے کے حل کیلئے تجویز پیش کی کہ سکولز کی سطح پر آٹھویں کلاس میں طلبہ کا موٹر سائیکل ٹیسٹ لیا جائے اور اس کی بنیاد پر ان کو موٹر سائیکل چلانے کا اجازت نامہ جاری کیا جائے تاکہ ان کو موٹر بائیک پر سکول جانے اور واپس آنے میں آسانی ہو۔انہوں نے کہا کہ سکول گوئنگ طلباء و طالبات کو ہر صورت میں 16 سال کی عمر میں لائسنس ایشو کیا جانا چاہیے کیونکہ موجودہ مہنگائی کے عالم میں متوسط طبقے کے لوگ اپنے بچو ں کو سکول بھیجنے کے لیے رکشوں سمیت دیگر ذرائع آمدو رفت کے اخراجات برداشت کرنے کی سکت نہیں رکھتے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں