ڈی ای او کے چھاپے ،3اساتذہ غیر حاضر، کارروائی شروع

ڈی ای او کے چھاپے ،3اساتذہ غیر حاضر، کارروائی شروع

ملتان ( خصوصی رپورٹر) ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر تحصیل صدر ملتان ڈاکٹر محمد فاروق اکبر لغاری کے مختلف سکولوں میں اچانک چھاپے۔۔

 ، 3 اساتذہ غیر حاضر، کارروائی کا آغاز کردیا گیا ۔ تفصیل کے مطابق ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر تحصیل صدر ملتان ڈاکٹر محمد فاروق اکبر لغاری نے گزشتہ روز مختلف سکولوں میں اچانک چھاپے مارے اس دوران گورنمنٹ پرائمری سکول رکھ گرستان میں تین اساتذہ غیر حاضر پائے گئے ، ڈپٹی ڈی ای او تحصیل صدر ملتان ڈاکٹر محمد فاروق اکبر خان لغاری نے کہا کہ سکولوں میں غیر حاضر اساتذہ کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔ غیر حاضری پر ان کو جرمانے کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سکولوں میں اساتذہ کی غیر حاضری بالکل برداشت نہیں کی جائے گی ، حکومت کی ہدایات کے مطابق تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہیں ۔، تمام سکولز میں سہولیات کہ فراہمی ، تعلیمی معیار کی بہتری اور اساتذہ کی حاضری یقینی بنانے کے لیے چیکنگ اور چھاپوں کا سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں