معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے ،میاں زاہد حسین

معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے ،میاں زاہد حسین

ملتان(لیڈی رپورٹر)نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولزفورم کے صدرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ ملکی معیشت زمین بوس ہونے کے بعد اب بہتری کی جانب گامزن ہے ۔

 آئی ایم ایف مطمئن ہے ، مہنگائی عروج پر پہنچنے کے بعد سست روی سے کم ہورہی ہے ، خساروں پر قابو پایا جا چکا ہے ، ڈالر کو لگام ڈالی جا چکی ہے اور زرمبادلہ کے ذخائر کی صورتحال بھی تشویشناک نہیں رہی۔ ایس ائی ایف سی کے تحت کویت، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے بھاری سرمایہ کاری کے معاہدے تشکیل پا رہے ہیں جبکہ الیکشن کے بعد مزید گیم چینجر اقدامات متوقع ہیں ان سارے خوش آئند اقدامات سے صنعت کاری اور زراعت کو فروغ حاصل ہوگا، ایکسپورٹس میں بھی اضافہ ہوگا اورعوام کے لیے روزگار کے بھرپور مواقع میسر ہوں گے ۔ میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آثار بتا رہے ہیں کہ شرح سود میں جلد کمی کردی جائے گی جس سے کاروباری برادری کو کچھ ریلیف ملے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں